کیا سانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمی ہوتی ہے؟ جانئے

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیا سانس لیتے تکیے کو گلے سے لگانے سے ڈپریشن میں کمی ہوتی ہے؟ جانئے
کیا سانس لیتے تکیے کو گلے سے لگانے سے ڈپریشن میں کمی ہوتی ہے؟ جانئے

انسانی زندگی میں ڈپریشن ایک عام بیماری بن چکی ہے، روزمرہ کی زندگی میں جس کو دیکھو وہ ڈپریشن کا شکار نظر آتا ہے یہی وجہ ہے کہ سائنسدانوں نے ایک ایسا تکیہ ایجاد کیا ہے جو کہ مصنوعی سانس لیتا ہے اور اسے جسم کے ساتھ لگانے سے ایک عجیب سا سکون کا احساس ملتا ہے۔

مذکورہ تکیے کو آپ گلے ملنے والا تکیہ بھی کہہ سکتے ہیں کیونکہ اس میں خاص پمپ، سرکٹ اور موٹریں لگی ہیں ۔ ان کی بدولت اندر کی ساخت پھیلتی اور سکڑتی ہے جس کا احساس تکیہ رکھنے والا بخوبی محسوس کرسکتا ہے لیکن ریاضیاتی طور پر تیار یہ تکیہ خود آپ کو سانس کی مشق اور مراقبے میں مدد دیتا ہے۔

خیال رہے کہ اس تکیے کا مقصد بھی کسی دوا کے بغیر اکتاہٹ اور بے چینی کم کرنا ہے،اسی لیے جرمنی کی سارلینڈ یونیورسٹی کے ایلیس ہائنز نے اسے سائنسی اصولوں پر تیار کیا ہے۔

سائنسدانوں کی جانب سے نمونے کے طور پر بنائے جانے والا تکیہ عین انسانی پھیپھڑے کی طرح کام کرتا ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگلے مرحلے میں اسے 129 رضاکاروں پر آزمایا گیا جو کسی نہ کسی درجے کی اینزائٹی کے شکار تھے۔ ان میں سے بعض افراد کو کچھ دیر تکیے کو آغوش میں لینے پر کہا ، ان سے سوالنامے بھروائے گئے اور پھر ایک ریاضیاتی ٹیسٹ بھی لیا گیا۔

45 افراد سے کہا گیا کہ وہ صرف 8 منٹ تک تکیے کو سینے سے لگائے اور اسے محسوس کریں۔

دوسری جانب 40 افراد کو آواز کے ذریعے رہنما مراقبہ کرایا گیا جبکہ 44 افراد نے کچھ نہیں کیا۔ تجربات سے پہلے اوربعد میں سوالنامے سے ان افراد میں بے چینی کی سطح کو ناپا گیا۔

تحقیق کے مطابق جن افراد نے تکیے کو گلے لگایا اور مراقبہ کیا تھا، ان دونوں گروہوں نے بے چینی میں کچھ کمی کا اعتراف تو کیا لیکن جن 44 افراد کو کوئی مدد نہ دی گئی انہوں نے بے چینی میں مزید اضافے کا اعتراف کیا۔

چنانچہ ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ تکیہ تھراپی عین مراقبے کی طرح ہی مؤثر اورپراثر ہے۔ سانس لیتے اس تکیے کی کل لمبائی 36 سینٹی میٹر ہے۔ اس کے استعمال کی کوئی رہنمائی نہیں دی گئی ہے اور نہ ہی یہ کسی ایپ سے کنٹرول ہوتا ہے۔ اس کے استعمال کا انحصار خود مریضوں پر ہے کہ وہ اسے کس طرح محسوس کرتے ہیں۔

Related Posts