لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب آپ کی نااہلی اور نالائقی نے ملک کو لاک ڈائون کردیا ہے۔
روٹی، روزگار، کاروباراور صنعت بند ہے ،عقل سے عاری مینڈیٹ چور حکومت اپنے بیانات سے اشتعال انگیزی نہ پھیلائے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کرائے کے ترجمانوں کی بدزبانی سے نااہل، نالائق، جھوٹی اور عوام دشمن حکومت بچ نہیں جائے گی۔
عمران صاحب عوام کی بات مان لیں استعفے کے علاوہ آپ کے پاس کوئی آپشن نہیں،حقیقی عوامی رائے کے سامنے کھڑے ہونے کی حماقت نہ کریں،حکومتی ٹیم منتیں کر رہی ہے اور سلیکٹڈ حکومت دھمکی دے رہی ہے۔
مزید پڑھیں : آزادی مارچ: عمران خان کی کنٹینرکی سیاست آج دفن ہوگئی ہے، شہبازشریف کاخطاب
عمران صاحب استعفیٰ پوری قوم کا مطالبہ ہے، گھر جائیں، مزید بحران پیدا نہ کریں ،عوام سے خوفزدہ، ڈری ہوئی حکومت کی بوکھلاہٹ کرائے کے ترجمانوں کے بیانات سے عیاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران صاحب آپ کی ترجمانی کرنے والے پہلے کسی اور کی ترجمانی کرتے تھے، کل کسی اور کی ترجمانی کریں گے جھوٹ، پراپیگنڈے، گمراہ کن بیانات اور تقریروں وبیانات سے معاملہ آگے چلاگیا ہے، یہ ڈرامے اب نہیں چلیں گے ۔
آپ نے ہی کہاتھا کہ اگر چند ہزار لوگ آجائیں تو استعفی دے دوں گا، یہ تو لاکھوں ہیں ،آج پورا پاکستان آپ سے استعفیٰ مانگ رہا ہے، پھر استعفیٰ دینے کی غیرت دکھانے میں اتنی دیر کیوں؟ ۔
یہ بھی پڑھیں : نالائق، نااہل، چور اور جھوٹی حکومت ’’ڈائیورٹ اینڈ رول‘‘ پر چل رہی ہے ، مریم اورنگزیب