فضل الرحمان ملک میں افراتفری اور انارکی پھیلانے کی خواہش رکھتے ہیں،اعتزاز احسن

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PPP senior leader Aitzaz Ahsan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور:پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ لشکر کی صورت میں وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کرنے کا بیان غیر آئینی ہے۔

رہبر کمیٹی کی مشاورت کے بغیر مولانا فضل الرحمان کیسے کوئی فیصلہ سنا سکتے ہیں، مولانافضل الرحمن نے خود ہی فیصلے کر دئیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ رہبر کمیٹی کہاں گئی ؟ ۔

وزیراعظم کو گرفتار کرنے کا اختیار مولانا فضل الرحمان کے لشکر کے پاس کہاں سے آیا؟ ،فضل الرحمن کا لشکر عورتوں کو قریب ہی نہیں آنے دے رہا، مولانا فضل الرحمان کا لشکر عورت کو اچھوت سمجھتا ہے۔

مزید پڑھیں : پیپلز پارٹی ہر شہر میں فضل الرحمان آزادی مارچ کا استقبال اور سپورٹ کرے گی،بلاول بھٹو

انہوں نے کہا کہ 2014 میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کی لشکر کی بھی مخالفت کی تھی۔

ایسے لشکر کے دبا ئوپر اگر وزیراعظم کو گھر سے گرفتارکیاگیا تو کل آنے والی حکومت کیسے چلے گی؟۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ملک میں افراتفری اور انارکی پھیلانے کی خواہش رکھتے ہیں۔

اداروں کو تنقید کا نشانہ بنانا درست نہیں، میں تحریک انصاف میں شامل نہیں ہو رہا، پیپلز پارٹی میں ہی رہوں گا۔

Related Posts