اطلاعات اچھی نہیں،نتیجہ آپ بھگتیں گے اور کانوں کو ہاتھ لگائیں گے، شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بے سہارا اور بے بس قوم آسمان کی طرف دیکھ رہی ہے، شیخ رشید
بے سہارا اور بے بس قوم آسمان کی طرف دیکھ رہی ہے، شیخ رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پارلیمنٹ لاجز میں پولیس کے آپریشن پر کہا ہے کہ ہمارے پاس اطلاعات اچھی نہیں ہیں، خدانخواستہ عدم اعتماد سے پہلے امن و امان کا مسئلہ پیدا نہ ہوجائے، نتیجہ آپ بھگتیں گے اور کانوں کو ہاتھ لگائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ لاجز میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے محافظ دستے انصار الاسلام کے کارکنوں کی موجودگی پر اسلام آباد پولیس نے آپریشن کرکے متعدد گرفتاریاں کیں اور اس موقع پر ہاتھاپائی بھی ہوئی۔

پارلیمنٹ لاجز میں آپریشن ڈی آئی جی آپریشن کی کمانڈ میں کیا گیا، میڈیا کو پارلیمنٹ لاجز سے نکال دیا گیا جس کے بعد پولیس کی نفری نے صلاح الدین ایوبی کے لاج کا دروازہ توڑ کر گرفتاریاں شروع کیں۔

رد عمل کااظہار کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ یہ ہارے ہوئے لوگ ہیں، شکست ان کا مقدر ہے،یہ فساد چاہتے ہیں، جس طرح یہ کررہے ہیں،ملک خانہ جنگی کی طرف جائیگا۔

ہمیں اپوزیشن اراکین کی زندگی عزیز ہے۔انہوں نے کہاکہ ان لوگوں نے پولیس پر تشدد کیا ہے، پولیس کی گاڑیوں کی ہوا نکال دی ہے،ہم چاہتے ہیں معاملہ پر امن طریقے سے حل ہو۔

مزید پڑھیں: کارکنان ملک بھر میں احتجاج کریں اور سڑکوں کو جام کر دیں،مولانا فضل الرحمان

وزیر داخلہ نے کہاکہ پارلیمنٹ لاجز میں 60سے 70آدمی گئے ہیں، ہم چاہتے ہیں معاملہ خوش اسلوبی سے طے ہو۔ وزیر د اخلہ نے کہاکہ ہم نے بارہ کہو سے ایک سیل پکڑا ہے۔

Related Posts