محمد رضوان کی مداح ہوں، ملاقات کی خواہش ہے، افشاں نورین

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محمد رضوان کی مداح ہوں، ملاقات کی خواہش ہے، افشاں نورین
محمد رضوان کی مداح ہوں، ملاقات کی خواہش ہے، افشاں نورین

لاہور: ٹیسٹ کرکٹر احسان عادل کی بہن اور قومی ہاکی ٹیم کی کھلاڑی افشاں نورین کرکٹر محمد رضوان کی بہت بڑی مداح نکلیں۔

ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہونے والے میچ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انٹرنیشنل ہاکی پلیئر افشاں نورین نے کہا کہ آج میں پہلی بار کرکٹ میچ دیکھنے آئی ہوں، مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ انٹرنیشنل کھلاڑی لیگ کا حصہ ہیں۔

افشاں نورین نے کہا کہ میچ سے لطف اندوز تو رہی ہوں لیکن میری خواہش تھی کہ میں اپنے بھائی کو کھیلتا ہوا دیکھوں کیونکہ میرا بھائی احسان عادل سے وعدہ تھا کہ میں ان کے ساتھ ہی میچ دیکھوں گی۔

افشاں کا کہنا تھاکہ مجھے ’ہمارے ہیروز‘ کے سلسلے میں اسٹیڈیم آنا پڑا تو احسان عادل نے کہا کہ افشاں آج تم وعدہ توڑ رہی ہو لیکن مجھے اسٹیڈیم آنا تھا تو بھائی کی کمی محسوس کررہی ہوں، کاش وہ بھی کھیل رہے ہوتے۔

اپنے پسندیدہ کرکٹر کے حوالے سے افشاں نورین نے بتایا کہ محمد رضوان پسندیدہ کھلاڑی ہیں اور میری خواہش ہے میں ان سے ملاقات کروں، میں ان کی مداح ہوں اور وہ گراؤنڈ میں جس طرح سب سنبھالتے ہیں میں ان سے سیکھنا چاہتی ہوں۔

مزید پڑھیں: HBLپی ایس ایل 7، ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو تاریخی شکست دیدی

انہوں نے کہاکہ جس طرح کرکٹ کو فروغ دیا جا رہا ہے، امید ہے ہاکی بھی اسی طرح بحال ہوگی، ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے اور ہمارے وزیر اعظم خود ایک کھلاڑی ہیں لہٰذا انھیں چاہیے کہ وہ ہاکی کو بھی فروغ دیں۔

Related Posts