حکمران آئی ایم ایف کے غلام بنے ہوئے ہیں، حافظ نعیم الرحمن

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت بلدیاتی الیکشن سے راہ فرار اختیار کررہی ہے، حافظ نعیم الرحمان
حکومت بلدیاتی الیکشن سے راہ فرار اختیار کررہی ہے، حافظ نعیم الرحمان

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکمران آئی ایم ایف کے غلام بنے ہوئے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ سراج الحق کی اپیل پر پورے ملک میں احتجاج کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزراء بتائیں کہ کیا پوری دنیا میں تعلیم اور صحت اتنی مہنگی ہوتی ہے جتنی ہمارے ملک میں ہے؟

حکومت کی جانب سے عوام کے لیے کوئی ریلیف نہیں دیا جارہاہے۔انہوں نے کہاکہ حکمران آئی ایم ایف کے غلام بنے ہوئے ہیں، اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف میں گروی کے طور پر رکھوایا گیا ہے، ملک کو آئی ایم ایف کا غلام بنا دیا گیا ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ غلامی کے قانون میں پی ٹی آئی، مسلم لیگ، جے یو آئی سمیت تمام پارٹیوں نے سینٹ میں قانون پاس کر کے قوم کو غلام بنایا، جماعت اسلامی اس غلامی کے قانون کو کسی صورت قبول نہیں کرتی۔

انہوں نے کہا کہ قوم کو بیدار ہونا ہوگا اور مافیاز سے آزادی حاصل کرنا ہوگی، دنیا کے 10 اعلی عہدیداروں میں دوہری شہریت کے حامل افراد پاکستان کا نظام چلا رہے ہیں، ہم مافیاز کو بے نقاب کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ ہم مطالبہ کرتے ہیں فوری طور پر پیٹرول کی قیمت آدھی کی جائے، آٹا اور چینی سستی کی جائے، اپوزیشن کے نام پر ڈرامہ ختم کیا جائے، نظام کی تبدیلی نہیں چہروں کی تبدیلی بھی ضروری ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ عوامی جدوجہد کو آگے بڑھانا ہوگا، اسٹریٹ کرائمز کی بڑھتی ہوئی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، رینجرز اور پولیس انتظامیہ بھاری بجٹ ہونے کے باوجود شہر کے امن و امان قائم نہیں کرسکے، کیسے ممکن ہے کہ منشیات کا اڈہ چل رہا ہوں اور پولیس کو علم نہ ہو؟

اگر علم نہیں ہے تو انٹیلیجنس کے ادارے کیا کر رہے ہیں؟امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پاکستان فتح کرنے نکل رہے ہیں وہ پہلے اپنے صوبے کو امن و امان دیں۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ سندھ کا صحافی اطہر متین کے قاتلوں کو فوری طور گرفتار کر نے کا حکم

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے واقعہ کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ سما ٹی وی اور صحافی برادری سے تعزیت کرتا ہوں۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ شہر میں وارداتیں بڑھ گئی ہیں لیکن پولیس اور رینجرز کی جانب سے کچھ نہیں کیا جاتا، شہری بالکل بھی محفوظ نہیں ہیں۔

Related Posts