بلاول بھٹو زرداری کا ملک بھر میں طلبہ یونینز کی بحالی کا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلاول بھٹو زرداری کا ملک بھر میں طلبہ یونینز کی بحالی کا مطالبہ
بلاول بھٹو زرداری کا ملک بھر میں طلبہ یونینز کی بحالی کا مطالبہ

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملک بھر میں طلبہ یونینز کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سندھ میں طلبہ یونینز کی بحالی پر نوجوان نسل کو مبارکبادپیش کرتے ہیں۔ سندھ اسمبلی نے تاریخ رقم کردی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سندھ اسمبلی نے طلبہ یونینز کی بحالی کا بل کثرتِ رائے سے منظور کیا جس پر چیئرمین پی پی پی نے اراکینِ اسمبلی، وزراء اور سندھ حکومت کو مبارکباد پیش کی۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ طلبہ یونین نوجوانوں کو سیاست میں لانے کا واحد ذریعہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سندھ میں پہلی بار اساتذہ کو لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ طلبہ یونینز کی بحالی سے نوجوان طبقہ سیاست اور نمائندگی کا طریقہ سیکھ سکے گا۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ سندھ کی طرز پر ملک بھر میں طلبہ تنظیمیں بحال کی جائیں۔ طلبہ سے اپیل ہے کہ یونینز کی بحالی کیلئےپی پی پی کا ساتھ دیں۔

وزیر اعظم عمران خان کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج پاکستان میں تبدیلی کے نام پر تباہی ہورہی ہے۔ واضح رہے کہ سندھ اسمبلی میں طلبہ یونینز کی بحالی کا بل گزشتہ روز اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت اجلاس میں منظور ہوا۔

سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے اراکینِ صوبائی اسمبلی نے بل کو کثرتِ رائے سے منظور کروانے میں اہم کردار ادا کیا جبکہ بل سندھ کے وزیر مکیش کمار چاؤلہ نے پیش کیا۔ بل کی منظوری کو پاکستان بھرمیں سندھ حکومت کا احسن اقدام قرار دیا جارہا ہے۔ 

Related Posts