نرس نے فحش فلمیں بنانے کیلئے نوکری چھوڑ کر لاکھوں ڈالر کمالئے

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
Ex-nurse-turned-OnlyFans star is creating crypto-friendly porn site

امریکا کے شہر بوسٹن میں ایک نرس نے فحش فلموں میں اداکاری کیلئے نوکری چھوڑ کر لاکھوں ڈالر کمالئے، اپنی ویب سائٹ بنانے کی بھی تیاری شروع کردی۔

نیویارک پوسٹ کے مطابق بوسٹن کے علاقے میں تین بچوں کی ماں 37 سالہ ایلی راے نے بطور نرس اپنی ملازمت چھوڑ کر اونلی فینز نامی ویب سائٹ پر مواد تخلیق کرکے ایک ملین ڈالرسے زیادہ کمائے۔

37 سالہ ایلی راے بوسٹن کے ایک اسپتال میں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں نرس کے طور پر سالانہ 84ہزارڈالر کماتی تھی جبکہ اس کےعلاوہ جزوتی طور پر اونلی فینز پر مواد بھی تخلیق کرتی تھی تاہم اسپتال انتظامیہ کو پتا چلنے پر وارننگ کے بعد انہوں نے نوکری کو خیر باد کہہ دیا تھا۔

گزشتہ برس اونلی فینز کی جانب سے اپنے پلیٹ فارم پر فحش مواد کی اجازت ختم کرنے کے اعلان کے بعد ایلی رائے نے اپنی ویب سائٹ بنانے کا فیصلہ کیا ہے جہاں وہ فحش مواد شامل کریں گی اور ایلی رائے کا کہنا ہے کہ وہ ایسا پلیٹ فارم بنارہی ہیں جس پر کرپٹو کرنسی میں ادائیگیاں قبول کی جائینگی۔

ایلی رائے کا کہنا ہے کہ تین بچوں کی شادی شدہ ماں ہوں اور اپنے ایک ملین ڈالر سے زیادہ اپنے منصوبے پر لگا دیئے ہیں اور منصوبے کو مکمل کرنے کیلئے سرمایہ کاروں کا ساتھ بھی حاصل ہے تاہم انہوں نے نام بتانے سے گریز کیا۔

مزید پڑھیں:افغانستان کی واحد پورن اسٹار یاسمینہ علی کیسے فحش اداکارہ بنیں اور اب تک کتنی بے ہودہ ویڈیوز بنواچکی ہیں؟

ان کا کہنا ہے کہ میں ایک ایسا پلیٹ فارم بنانا چاہتی ہوں جہاں ورکرز بڑے پیمنٹ پروسیسرز کے بارے میں فکر کیے بغیر اپنے کاروبار کو طویل مدتی تک بڑھا سکیں۔ میں ایک پرفیکشنسٹ ہوں اور میں کوئی غیر معیاری پروڈکٹ نہیں بنارہی بلکہ شائقین کو ایک اچھا مواد پیش کررہی ہوں اور نیا پلیٹ فارم پہلے سے موجود کسی دوسرے پلیٹ فارم کے برعکس کچھ الگ ہوگا۔

Related Posts