عینی شاہدین نے تیز گام آتشزدگی کو شارٹ سرکٹ کا نتیجہ قرار دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے وزیر ریلوے کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے جولائی 2018ء سے جولائی 2019ء تک چھوٹے بڑے 80 کے قریب ٹرین حادثے ہو چکے ہیںجس میں درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوچکے ہیں ، کروڑوں روپے کا مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
اسلام آباد:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے وزیر ریلوے کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے جولائی 2018ء سے جولائی 2019ء تک چھوٹے بڑے 80 کے قریب ٹرین حادثے ہو چکے ہیںجس میں درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوچکے ہیں ، کروڑوں روپے کا مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

ٹرین آتشزدگی واقعے کے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ افسوسناک حادثہ سلنڈر پھٹنے کے باعث نہیں ہوا ، تاہم عین ممکن ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہو۔

واقعے کے عینی شاہدین کے مطابق تیز گام نامی ٹرین میں آگ  سب سے پہلے ائیر کنڈیشنڈ بوگی میں لگی جہاں سلنڈر لے کر جانے کی کسی کو اجازت نہیں جبکہ  آگ لگنے یا کسی چیز کے جلنے کی بو گزشتہ شب سے آ رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرین آتشزدگی: وزیر اعظم عمران خان نے حادثے کی ہنگامی تحقیقات کا حکم دے دیا

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ تیز گام ٹرین میں آگ لگنے سے 100 سے زائد افراد کے جھلس کر جاں بحق ہونے کا افسوسناک واقعہ  سلنڈر پھٹ جانے کے باعث پیش آنے کا تاثر درست نہیں لگتا، بلکہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ٹرین حادثے کی ذمہ داری مسافروں پر عائد کرتے ہوئے تیز گام آتشزدگی کو مسافروں کی غلطی قرار دے دیا۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ٹرین کی 3 بوگیاں آتشزدگی سے متاثر ہوئی ہیں جبکہ دینی اجتماع میں جانے والے لوگ ان پر سوار تھے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ آتشزدگی سلنڈروں کے باعث ہوئی ۔مسافروں کے 2 سلنڈر پھٹ گئے جس کے نتیجے میں بوگیوں میں آگ لگی۔

مزید پڑھیں: وزیر ریلوے شیخ رشید نے ٹرین آتشزدگی کی ذمہ داری مسافروں پر ڈال دی

Related Posts