اپوزیشن لیڈر شہباز شریف آج فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے خطاب کریں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف آج فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے خطاب کریں گے
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف آج فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے خطاب کریں گے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

قومی اسمبلی کے قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف آج  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے خطاب کریں گے۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف آج دوپہر لاہور سے اسلام آباد پہنچیں گے جہاں وہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریں گے جس کے دوران ملکی سیاسی امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عینی شاہدین نے تیز گام آتشزدگی کو شارٹ سرکٹ کا نتیجہ قرار دے دیا

صوبہ خیبر پختونخواہ اور پنجاب کے مختلف علاقوں سے فضل الرحمان کے حکومت مخالف مارچ میں شریک ہونے کے لیے مسلم لیگ (ن) کے سیاسی کارکنان کے ساتھ ساتھ عوامی نیشنل پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام کے قافلے بھی روانہ ہوچکے ہیں۔

اپوزیشن کی مختلف سیاسی جماعتوں کے قافلے بھی جلد اسلام آباد پہنچیں گے جہاں جمعیت علمائے اسلام کا حکومت کے خلاف شدید احتجاج کا ارادہ ہے جس کے دوران مولانا فضل الرحمان، شہباز شریف اور دیگر سیاسی رہنما تقاریر کریں گے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل جمعیت علمائے اسلام (ف) کا حکومت مخالف مارچ صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ پہنچا جہاں فضل الرحمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ  مارچ کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچنے تک اقتدار چھوڑ دے۔ 

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے  خطاب کے دوران مارچ کے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 25 جولائی کا الیکشن فراڈ ہے جبکہ  یہ قومی آواز سے ثابت ہو گیا کہ عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا۔

مزید پڑھیں: فضل الرحمان کا اسلام آباد پہنچنے تک حکومت سے اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ

Related Posts