اسلام آباد: پاکستان نمبر ون بیڈ منٹن پلیئر ماحور شہزاد کا کہنا ہے کہ نیشنل رینکنگ ٹورنامنٹ کے فائنل میں جیت کے قریب پہنچ کر انجرڈ ہونے کا شدید دکھ ہوا۔
ماحور شہزاد نے ایک بیان میں کہا کہ برتری کے باوجود ہیم اسٹرنگ انجری کے باعث ٹرافی نہ مل سکی، دو تین روز میں نے بڑے افسوس میں گزارے کہ جیت کے قریب ہوکر انجری ہو گئی۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان میں بیڈمنٹن کا ٹیلنٹ بڑھ رہا ہے، الجا طارق اچھا کھیل رہی ہیں، اولمپکس 2024ء میں براہ راست کوالیفائی کرنے کی خواہش ہے۔
مزید پڑھیں: بنگلہ دیش نے تاریخ رقم کردی، نیوزی لینڈ کو ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں شکست