اسلام آباد: شہر اقتدار میں خواتین کی نازیبا ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کا کیس سامنے آ گیا، ویڈیو وائرل ہونے پر اسلام آباد پولیس کا خواتین سے رابطہ، ایف آئی آر درج کر لی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خواتین کو ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے والے شخص کا پتہ لگا لیا، خواتین کو ہراساں کرنے والا شخص رانا اظہر سینیٹ کا سرکاری ملازم ہے۔
سینیٹ حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ویڈیو بنانے والا سینیٹ کا ملازم رانا اظہر سینیٹ کی قانون سازی برانچ کا گریڈ 18 کا ملازم ہے۔
ذرائع کے مطابق خواتین نے اے ٹی ایم پر ان کی ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے والے شخص کی ویڈیو بنا لی اور اسے سوشل میڈیا پر وائرل کردیا۔
ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ خواتین نے ویڈیو بنا نے والے شخص سے پوچھا کہ وہ ان کی ویڈیو کیوں بنا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: لاہور کی نجی یونیورسٹی میں ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار، مقدمہ درج