پنجاب کےعوام کیلئے خوشخبری،وزیراعظم نے ہیلتھ کارڈ کا اجراء کردیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور:وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں ہیلتھ کارڈ کے اجراءکی تقریب سے خطاب کرتےہوئےکہ اگلے سال مارچ تک پورے پنجاب کے عوام کو ہیلتھ کارڈ فراہم کردیاجائےگا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کوروناسے متعلق ہمارے کیے گئے اقدامات کوپوری دنیانے سراہاکیونکہ ہم نے اس دوران عوام اورمعیشت دونوں کوبچایا،انہوں نے کہاکورونا کے دوران اپوزیشن کی جانب سے لاک ڈاؤن لگادو کاشور کیاجاتاتھالیکن اگر ہم اپوزیشن کی بات مان لیتےتودہاڑی دار مزدور کیابنتا؟

انہوں نے کہاجن لوگوں کی آمدنی50ہزارسے کم ہےانہیں احساس راشن کارڈ دیا جائے گاتاکہ انکی مشکلات کم ہوسکیں اس کے باوجود پوری دنیامیں ہونےوالی مہنگائی کی وجہ سے ہم پربھی مشکل وقت ہے،عمران خان نے کہا کہ غریبوں کوسبسڈی دیں گے جس کےتحت لوگوں کوآٹا،گھی،دالوں پر30فیصد رعایت ملیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:ملک کےعوام ہاتھ اٹھااٹھاکرحکومت کوبددعائیں دےرہےہیں،شہبازشریف

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان اس موقع پر عثمان بزدار، ڈاکٹر یاسمین راشد کو خراج تحسین پیش کرتےہوئےکہاکہ جب میں نے ان کوپنجاب کو ہیلتھ کارڈ دینے کا کہا تودونوں کوبڑا جھٹکا لگالیکن اب 3سالوں میں440ارب ہیلتھ انشورنس پرخرچ ہونگے،کوئی سوچ بھی نہیں سکتا کہ ہیلتھ کارڈ سے غریب لوگوں کوکتنا فائدہ ہو گا۔

Related Posts