اسٹاک مارکیٹ سرمائے میں 13ارب کاا ضافہ

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Four days of bear-run end at PSX after Tarin’s assurance

کراچی:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 44ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 13ارب روپے سے زائد کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور سرمایہ کاروں ومالیاتی اداروں کی ٹیلی کام،پراپرٹیز،پیٹرولیم،اسٹیل سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس ایک موقع پر 44300پوائنٹس کی حد عبور کر گیا تھا۔

تکنیکی کریکشن کے سبب مندی کی لہر آنے سے انڈیکس43700پوائنٹس کی کم سطح تک گر گیا تھا ،مارکیٹ میں مجموعی طور پر تیزی رہی۔

جمعہ کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای100انڈیکس میں 178اعشاریہ41پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 43935اعشاریہ 75پوائنٹس سے بڑھ کر 44114 اعشاریہ 16 پوائنٹس ہو گیا ۔

اسی طرح 94اعشاریہ74پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 16939 اعشاریہ 28 پوائنٹس سے بڑھ کر17034اعشاریہ02پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 30249 اعشاریہ34  پوائنٹس سے بڑھ کر 30302 اعشاریہ 34پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 13 ارب 76 کروڑ 59 لاکھ 94ہزار 288روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 75 کھرب 74 ارب 5 کروڑ 52 لاکھ 93 ہزار735 روپے سے بڑھ کر75  کھرب87  ارب 82 کروڑ12  لاکھ  88ہزار23روپے ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو10ارب روپے مالیت کے 28کروڑ98لاکھ47ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو 8ارب روپے مالیت کے 19کروڑ51لاکھ74ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو مجموعی طور پر 338کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 175 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،146میں کمی اور17کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام 3کروڑ41لاکھ،ٹی پی ایل پراپرٹیز 1کروڑ72لاکھ، بائیکو پیٹرولیم 1 کروڑ50لاکھ،ہم نیٹ ورک 1کروڑ39لاکھ اور مضاربہ المال 1کروڑ32لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔

Related Posts