قومی ٹیسٹ کرکٹ اسکواڈ کی بنگلہ دیش روانگی کا شیڈول جاری

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی ٹیسٹ کرکٹ اسکواڈ کی بنگلہ دیش روانگی کا شیڈول جاری
قومی ٹیسٹ کرکٹ اسکواڈ کی بنگلہ دیش روانگی کا شیڈول جاری

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کی بنگلہ دیش روانگی کا شیڈول جاری کردیا ہے جس کے تحت دونوں ممالک کی ٹیمیں ٹیسٹ سیریز کھیلیں گی۔ 

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کا ٹیسٹ اسکواڈ 18 نومبر کو بائیو سیکیور ببل جوائن کرے گا۔ تمام کھلاڑی 21 نومبر کو بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکہ کیلئے روانہ  ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

ثانیہ مرزا کی سالگرہ دبئی میں منائی گئی، بابر اعظم بھی شریک 

بنگلہ دیش کے تمیم اقبال پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے

ڈھاکہ میں 1 روزہ قرنطینہ کے بعد کھلاڑی 23 نومبر کو بقیہ اسکواڈ کے ساتھیوں کو جوائن کر لیں گے۔ قومی ٹیسٹ اسکواڈ 24 نومبر کو بنگلہ دیش کے ساحلی شہر چٹاگانگ روانہ ہوگا۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین ٹی 20 سیریز 19 نومبر سے 22نومبر تک جاری رہے گی۔ٹی 20 اسکواڈ میں شامل قومی ٹیم کے کھلاڑی 24نومبر کو وطن واپس پہنچ جائیں گے۔ 

ٹی 20 سیریز کے بعد بنگلہ دیش اور پاکستان کے مابین ٹیسٹ سیریز 26 نومبر سے 8 دسمبر تک کھیلی جائے گی۔ پہلا ٹیسٹ میچ 26 سے 30 نومبر تک جبکہ دوسرا 4 سے 8 دسمبر تک ہوگا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کرکٹ بورڈ کے قومی سلیکٹرز نے بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا۔ سیریز کے میچز چٹاگانگ (26-30نومبر) اور ڈھاکہ (4-8 دسمبر) میں کھیلے جائیں گے۔

اوپنر امام الحق، مڈل آرڈر بیٹر کامران غلام اور آف اسپنر بلال آصف حارث رؤف، عمران بٹ، شاہنواز دھانی اور یاسر شاہ کی جگہ اعلان کردہ20 رکنی اسکواڈ کا حصہ بن گئے۔

 

Related Posts