حکومتی اقدامات کے باعث چینی کی ایکس مل قیمت گھٹ کر 100روپے ہوگئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

sugar likely to more expensive in the country

کراچی: رواں ماہ گنا بیلنے کا سیزن شروع ہونے اور چینی کی نئی بمپر پیداوار کے باعث ہفتے کو چینی کی ایکس مل قیمت 4 روپے گھٹ کر 100 روپے کی سطح پر آگئی۔چینی کی قیمتوں میں استحکام کے لئے کئے جانے والے حکومتی اقدامات کے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔

رواں ماہ شوگر ملز کی جانب سے گنے کی کرشنگ شروع کئے جانے اور چینی کی نئی بمپر پیداوار کے باعث چینی کی ایکس مل قیمت 4 روپے گھٹ کر 100 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

کراچی کی ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی تھوک قیمت 4 روپے گھٹ کر 102 روپے ہوگئی ہے تاہم خوردہ مارکیٹوں میں فی کلوگرام چینی 110 سے 115روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ملک میں چینی کی سالانہ پیداوار کا حجم 69لاکھ ٹن ہے جبکہ کھپت کا حجم 59 لاکھ ٹن ہے لیکن رواں سال تقریبا 10لاکھ ٹن کے اضافے کے ساتھ ملک میں 79لاکھ ٹن کی پیداوار متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: ملک میں ڈالر کی تیز اڑان، قیمت 178روپے سے بھی تجاوز

واضح رہے کہ ملک میں پیدا ہونے چینی گھریلو صارفین کے مقابلے میں ایک بڑی مقدار کنفیکشنری انڈسٹری میں استعمال ہوتی ہے۔

Related Posts