لاہور میں ملزمان نے 7سالہ بچے کو جنسی زیادتی کے بعد گلا کاٹ کر قتل کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مصر میں بچی کو ہراساں کئے جانے کی ویڈیو وائرل، عوامی حلقوں میں غم و غصہ
مصر میں بچی کو ہراساں کئے جانے کی ویڈیو وائرل، عوامی حلقوں میں غم و غصہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور : ملک میں جنسی زیادتی کے واقعات کا سلسلہ تھم نہ سکا، لاہور میں انسانیت کے دشمنوں نے 7 سالہ بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کرکے گلا کاٹ کر ماردیا۔

قاتل نے بچے کے والدین کو اطلاع دی کہ ان کا بیٹا گرین ٹاؤن کے علاقے میں ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگیا ہے۔

بچے کی لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا کہ تیز دھارے آلے گلا کاٹنے سے پہلے بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی تھی۔

والدین کے ذریعہ فراہم کردہ معلومات پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا جس نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا تھا کہ اس نے دوسرے ساتھیوں کے ساتھ مل کر بچے کو مارنے سے پہلے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

ادھر پنجاب پولیس کے انسپکٹر جنرل انعام غنی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے لاہور سٹی پولیس آفیسر سے رپورٹ طلب کرلی۔

انہوں نے متاثرہ بچے کے لواحقین کو ترجیحی بنیادوں پر انصاف کی فراہمی کا بھی حکم دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مجرم کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کردیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور میں آکسیجن کی کمی سے 7 اموات کیسے ہوئیں؟ رپورٹ آگئی

Related Posts