ملک بھر میں کورونا سے 24 گھنٹوں میں 2 بچے جاں بحق، اپریل میں اموات 7 ہو گئیں

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
پاکستان میں گزشتہ 1 ماہ کے دوران 1 سے 10 سالہ 3000 بچے کورونا کا شکار
پاکستان میں گزشتہ 1 ماہ کے دوران 1 سے 10 سالہ 3000 بچے کورونا کا شکار

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر بچوں کیلئے زیادہ خطرناک ثابت ہوئی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں وائرس کا شکار 2 بچے جاں بحق ہوئے جس سے اپریل کے دوران اموات کی تعداد 7 تک پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی کا کہنا ہے کہ یکم اپریل سے اب تک کورونا کے باعث 7 بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔ یکم فروری سے اب تک کورونا کا شکار 1 سے 10 سال کی عمر تک کے 14 بچے جان کی بازی ہار گئے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ کورونا سے اب تک ملک بھر میں1 سے 10 سال کی عمر تک کے 47 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ کورونا کی روک تھام کیلئے ایس او پیز پر خاطر خواہ عملدرآمد کی ضرورت ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا کے 5 ہزار 908 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 10 ماہ بعد وائرس سے 1 ہی روز میں سب سے زیادہ 157 افراد جاں بحق ہو گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے 7 لاکھ 90 ہزار16 افراد متاثر جبکہ 16 ہزار 999جاں بحق ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  10 ماہ بعد کورونا کا بڑا وار، ایک ہی روز میں 157 افراد جاں بحق

Related Posts