کراچی، سائٹ ایریا میں کمپنی کے کیمیکل ٹینک میں ڈوب کر 6 افراد جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Woman, two girl killed in road accident in karachi

کراچی کی ایک کمپنی میں کام کرتے ہوئے 6 افراد کیمیکل کے ٹینک میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں پیش آیا جہاں نورس چورنگی کے نزدیک فیکٹری میں کام کرتے ہوئے 6 مزدور کیمیکل کے زیرِ زمین ٹینک میں ڈوب گئے جنہیں بچانے کی کوششیں کارگر ثابت نہ ہوسکیں۔

ریسکیو اہلکار مزدوروں کو کیمیکل ٹینک سے نکالنے کے بعد علاج کیلئے ہسپتال لے جا رہے تھے کہ اسی دوران سب مزدور کیمیکل ٹینک میں لگنے والے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے۔ جاں بحق افراد کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ افسوسناک واقعے کی تحقیقات کیلئے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے ذمہ داران کا تعین کرنا  تفتیش کیلئے اہم مقصد ہے۔

دوسری جانب وزیرِ صنعت و تجارت سندھ جام اکرام اللہ دھاریجو نے کیمیکل ٹینک میں مزدوروں کے جاں بحق ہونے کا نوٹس لے لیا۔ انہوں نے ایم ڈی سائٹ کو ٹیم کے ہمراہ جائے حادثہ کا معائنہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کرکے ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ تمام فیکٹری مالکان ایسے حادثات کی روک تھام کیلئے مؤثر اقدامات کریں۔ جاں بحق مزدوروں کے لواحقین سے مکمل تعاون کیا جائے۔ 

  یہ بھی پڑھیں: کراچی میں خاتون سمیت 3 منشیات فروش گرفتار، مقدمات درج

Related Posts