پچاس لیٹر کی ٹینکی میں 57 لیٹر پیٹرول؟ شہری کا پی ایس او پمپ انتظامیہ پر الزام، ویڈیو دیکھیں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

اسلام آباد کے علاقے گلبرگ گرین میں نئے قائم کیے گئے ایک پٹرول پمپ پر شہری نے گاڑی کی ٹینکی کی گنجائش سے زیادہ پٹرول ڈالنے کا دعویٰ کرتے ہوئے سوالات اٹھا دئیے۔ شہری کے مطابق گاڑی کی ٹینکی کی گنجائش 50 لیٹر ہے تاہم پٹرول پمپ پر مبینہ طور پر 57 لیٹر پٹرول ڈال دیا گیا۔

شہری کا کہنا ہے کہ پٹرول ڈلوانے سے پہلے گاڑی کی ٹینکی میں تقریباً 15 لیٹر پٹرول پہلے سے موجود تھا۔ اس دعوے کے بعد پٹرول کی پیمائش اور پٹرول پمپس پر نگرانی کے نظام سے متعلق سوالات پیدا ہوگئے ہیں۔

شہری نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کے مختلف پٹرول پمپس پر اس نوعیت کی شکایات وقتاً فوقتاً سامنے آتی رہتی ہیں تاہم ان کے بقول متعلقہ انتظامیہ کی جانب سے مؤثر کارروائی دکھائی نہیں دیتی۔

متاثرہ شہری نے مطالبہ کیا کہ معاملے کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور اگر پٹرول کی مقدار میں کسی قسم کی بے ضابطگی ثابت ہو تو ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

شہری نے وفاقی وزیر داخلہ سے بھی ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی نگرانی اور پٹرول پمپس پر پیمائش کے نظام کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ شہریوں کو مبینہ بے ضابطگیوں سے تحفظ فراہم کیا جاسکے۔

Related Posts