کراچی میں گرما گرم جلیبی سے لطف اندوز ہونے کے 3 بہترین مقامات

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں گرما گرم جلیبی سے لطف اندوز ہونے کے 3 بہترین مقامات
کراچی میں گرما گرم جلیبی سے لطف اندوز ہونے کے 3 بہترین مقامات

کیا آپ نے کبھی جلیبی کے لفظ پر غور کیا ہے؟ اس کے ذائقے سے واقف افراد جلیبی کے لفظ کو بھی دُنیا کا خوبصورت ترین لفظ قرار دیتے ہیں۔

جیسا کہ آپ جانتے ہیں، جلیبی پاکستان میں قومی و ثقافتی تہواروں کا اہم حصہ ہوتی ہے اور ایسا کوئی تہوار نہیں جو جلیبی کے بغیر مکمل سمجھا جائے۔

یہ ایک ایسی متھائی ہے جو زیادہ تر اسپرنگ کی مانند ہوتی ہے جس کے اندر چینی سے بنایا گیا شیرہ بھرا ہوا ہوتا ہے اور یہ کھانے میں بے حد لذیذ ہوتی ہے۔

یہاں ہم کراچی کے ان 3 بہترین مقامات کی لسٹ پیش کر رہے ہیں جہاں منہ میں پانی لانے والی جلیبی نہایت اہتمام کے ساتھ فروخت کی جاتی ہے۔

شوکت ڈیریز

سن 1990ء سے فعال شوکت ڈیریز دودھ کے ساتھ جلیبی پیش کر رہے ہیں جسے روایتی انداز میں دودھ جلیبی کہا جاتا ہے۔ سردی کے موسم میں یہ بہترین سوغات مانی جاتی ہے۔

دودھ اور جلیبی کی میٹھی سوغات صرف 60 روپے میں صارفین کو پیش کی جاتی ہے۔ عوام بہت شوق سے جلیبی کھاتے اور اپنے گھر والوں کیلئے بھی لے کر جاتے ہیں۔ 

عاشق سویٹس

قیامِ پاکستان کے 1 سال بعد یعنی 1948ء سے فعال عاشق سویٹس اپنے علاقے میں جلیبی کے ساتھ ساتھ مالپوڑہ بھی فروخت کرتے ہیں۔ دکان کے مالک نے ہمیں بتایا کہ خمیری آٹے کے ساتھ جلیبیوں کو مزیدار کیسے بنایا جاسکتا ہے۔

دکان مالک کا کہنا تھا کہ شیرہ جلیبی کا اہم حصہ ہوتا ہے جو روایتی انداز میں چینی سے ہی تیار کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم روزانہ دن 12 بجے سے لے کر 9 بجے شب تک جلیبی فروخت کرتے ہیں۔ جلیبی یہاں 220 روپے فی کلو فروخت کی جاتی ہے۔ 

رضوان بیکرز اینڈ سویٹس 

گزشتہ 50 سال سے جلیبیاں فروخت کرنے والے رضوان بیکرز اینڈ سویٹس کا کہنا ہے کہ ہم جلیبیوں کو درمیانی آنچ پر پکاتے ہیں جب تک کہ یہ مزیدار نہ ہوجائیں۔

جلیبی کے ذائقے میں  توازن بے حد اہم ہوتا ہے، رضوان بیکرز اینڈ سویٹس اس کا خاص اہتمام کرتے ہیں۔ یہاں جلیبیاں 240 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جاتی ہیں۔ 

Related Posts