بھارتی شہر کولکتہ کے ایک ہوٹل میں آتشزدگی سے 15 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ کئی لوگوں نے کھڑکیوں سے کود کر اپنی جانیں بچائیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ہوٹل میں خوفناک آگ لگ گئی جس سے 15 افراد کی ہلاکت ہوئی جبکہ کئی افراد زخمی ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
کولکتہ پولیس کے سربراہ منوج ورما نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ آتشزدگی سے 15 افراد ہلاک ہوئے۔ کئی افراد کھڑکیوں اور چھت سے کود کر اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 2 بچے بھی شامل ہیں جبکہ 2 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس سربراہ نے بتایا کہ کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا تاہم اب تک آتشزدگی کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے ۔
یاد رہے کہ آگ بجھانے کے آلات کی کمی اور حفاظتی ضوابط کو نظر انداز کرنے کے معمول کی وجہ سے بھارت میں عمارات میں آتش زدگی عام بات ہے۔