غیرت کے نام پر قتل: دادو میں 11 سالہ بچی کاری کے الزام میں سنگسار، لواحقین گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

غیرت کے نام پر قتل: دادو میں 11 سالہ بچی کاری کے الزام میں سنگسار، لواحقین گرفتار
غیرت کے نام پر قتل: دادو میں 11 سالہ بچی کاری کے الزام میں سنگسار، لواحقین گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سندھ کے شہر دادو میں11  سالہ بچی کو مبینہ طور پر کاری کے سنگین الزام میں بے قصور سنگسار کردیا گیا ہے جس پر پولیس نے جاں بحق لڑکی کے لواحقین کو گرفتار کر لیا۔

کچھ دن قبل دادو کی تحصیل جوہی میں 21 نومبر کو  پیش آنے والے واقعے کے دوران مبینہ طور پر پتھر مارکر بچی کی جان لینے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے بچی کے باپ سمیت 3 افراد کو حراست میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں:  ٹارگٹ کلر یوسف ٹھیلے والا کیخلاف 24 سال پرانا مقدمہ کھول دیا گیا

پولیس بیان کے مطابق جاں بحق ہونے والی لڑکی کا نام گل سماء تھا جس کے والدین نے اس کی ہلاکت پر سنگسار کرنے کے الزام کو جھٹلایا ہے۔

والدین کا کہنا ہے کہ گل سماء کھیلنے میں مصروف تھی کہ اس کے سر پر بھاری پتھر لگ گیا جس سے وہ جاں بحق ہو گئی جبکہ اسے قتل نہیں کیا گیا۔لڑکی کی والدہ نے کہا کہ گل سماء کی موت حادثاتی طور پر پتھریلا تودہ گرنے سے ہوئی۔ 

لواحقین کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے والی پولیس کا کہنا ہے کہ والدین کے بیان میں کوئی صداقت محسوس نہیں ہوتی، ہماری رپورٹ کے مطابق بچی کو سنگسار کیا گیا ہے جس کے لیے پوسٹ مارٹم ضروری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ بچی کو لواحقین نے کسی بھی قسم کی تحقیقات یا تفتیش کیے بغیر دفن کردیا جس کے پوسٹ مارٹم کے لیے قبر کشائی ضروری ہے۔اس کے لیے عدلیہ سے رجوع کریں گے تاکہ پوسٹ مارٹم کے بعد حقائق سامنے لائے جاسکیں۔

سنگسار کے الزام پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے مقتولہ گل سماء کے والد علی بخش رند اور نمازِ جنازہ پرھانے والے مولانا کے ساتھ ساتھ کفن دفن کا انتظام کرنے والے شخص کو بھی گرفتار کر لیا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں ڈکیتی کی انوکھی واردات ہوئی جس میں ملزمان دکاندار سے نقدی چھیننے کے ساتھ ساتھ مرغی کا دس کلو گوشت بھی اسلحے کے زور پر لوٹ کر فرار ہوگئے۔

 شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے میں گزشتہ روز ہونے والی واردات کے دوران 3 ملزمان ایک مرغی کے گوشت کی دکان پر پہنچے اور اسلحے کے زور پر لوٹ مار کی۔

مزید پڑھیں:ڈاکوں نے نقدی کے ساتھ گوشت بھی لوٹ لیا

Related Posts