مقبوضہ کشمیر میں کل انسانی حقوق کا عالمی دن یوم سیاہ کے طورپر منایا جائے گا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

kashmir valley
مقبوضہ کشمیر میںکل انسانی حقوق کا عالمی دن یوم سیاہ کے طورپر منایا جائیگا

سرینگر:مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا عالمی دن کل بروز منگل  یوم سیاہ کے طورپرمنایا جائے گا جس کامقصد عالمی برداری کی توجہ مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی جانب مبذول کرانا ہے ۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ دن منانے کی اپیل کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کی ہے۔ یہ دن دنیا بھر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی طرف سے 10دسمبر 1948کو انسانی حقوق کے عالمی اعلامیہ کی منظوری کی یاد میں منایا جاتا ہے جو کہ اقوام متحدہ کی ایک بڑی کامیابی تھی ۔

اس دن مکمل ہڑتال کی جائے گی تاکہ عالمی برداری کو یاد دلایا جاسکے کہ کشمیری مسئلہ کشمیر کو عالمی ادارے کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل اور مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں رکوانے کیلئے اس کے موثر کردار کے منتظر ہیں۔

ادھرمقبوضہ علاقے میں آج مسلسل127ویں روز بھی فوجی محاصرے اورانٹرنیٹ سمیت دیگر پابندیا ںبدستورجاری ہیں جس کی وجہ سے وادی کشمیر اور جموں کے مسلم اکثریتی علاقوں میں خوف ودہشت کا ماحول اور غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔

24ہزار سے زائد طلباء کو انٹرنیٹ کی معطلی کی وجہ سے اہلیت کے داخلہ ٹیسٹ نیٹ کیلئے آن لائن اپلائی کرنے میں شدید مشکلا ت کا سامنا ہے ،جس کی وجہ سے ان کا تعلیمی کیریئر تاریک ہونے کا خدشہ ہے۔

پورے بھارت میں میڈیکل کالجوںمیں داخلے کے خواہشمند طلباء کو اعلیٰ مسابقتی ٹیسٹ نیٹ پاس کرنا ضروری ہوتا ہے ۔ کانگریس کے سینئر رہنما ششی تھروور نے ایک ٹویٹ میں امریکی ایوان کانگریس میں کشمیر سے متعلق قرارداد پیش کئے جانے کو قابل تعریف اقدام قرار دیاہے۔

مزید پڑھیں: امریکی ایوانِ میں مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے متعلق بل، پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ

انہوں نے کہاکہ  یہ امریکی نمائندوں کی ایک قابل تعریف کوشش ہے جبکہ ہماری پارلیمنٹ میں پورے سیشن کے دوران کشمیر کے موضوع پر کوئی بات نہیں کی گئی جو کہ انتہائی شرم کی بات ہے۔

Related Posts