مشہورومعروف سٹ کام فرینڈز میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے ستارے حال ہی میں 17 سال بعد ری یونین شو میں اکٹھے ہوئے۔ تمام فنکاروں کو لاکھوں ڈالرز میں بھاری بھرکم معاوضہ دئیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق ایچ بی او میکس کے خصوصی شو میں کام کرنے کیلئے ہر فنکار کو 10 لاکھ ڈالر معاوضے کی پیشکش کی گئی تاہم تمام ستاروں نے یہ پیشکش ٹھکراتے ہوئے الگ معاضے کا مطالبہ کردیا۔
جینیفر آنسٹن، کرٹنی کاکس، لیزا کڈرو، میتھیو پیری، ڈیوڈ شوئمر اور میٹ لیبلانک باہمی طور پر اس بات پر رضامند ہوئے کہ ہر فنکار کیلئے شو کا انفرادی معاوضہ کم از کم 25 لاکھ ڈالر ہونا چاہئے جس کے بعد شو پر کام کا آغاز کیا گیا۔
قبل ازیں معروف اداکارہ کرٹنی کاکس اور مشہور گلوکار ایڈ شیرن نے مزاحیہ جملوں سے بھرپور سٹ کام فرینڈز کے روایتی رقص کی یاد تازہ کی۔
فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر کرٹنی کاکس نے اپنے پیغام میں ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ایڈ شیرن کے ہمراہ روایتی رقص کرتی نظر آئیں جس سے مراد روٹین ڈانس ہے جو راس اور مونیکا نامی کرداروں نے فرینڈز کی ایک قسط میں کیا تھا۔
مزید پڑھیں: کرٹنی کاکس اور ایڈ شیرن نے فرینڈز کے روایتی رقص کی یاد تازہ کردی