کرتارپور راہداری افتتاح: نوجوت سنگھ سدھو کے ساتھ کل سنی دیول بھی پاکستان آئیں گے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کرتارپور راہداری افتتاح: نوجوت سنگھ سدھو کے ساتھ کل سنی دیول بھی پاکستان آئیں گے
کرتارپور راہداری افتتاح: نوجوت سنگھ سدھو کے ساتھ کل سنی دیول بھی پاکستان آئیں گے

کرتارپورراہداری افتتاح کے تاریخی موقعے پر کل  بھارتی کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو کے ساتھ ساتھ بھارتی فلم ایکٹر سنی دیول بھی پاکستان آئیں گے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق کرتارپور راہداری تقریب میں شرکت کے لیے بھارت کی طرف سے آنے والے وفد میں فلم اسٹار سنی دیول، سابق بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ اور بھارتی صوبہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھی وفد کا حصہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: خواہش ہے یورپی یونین کا وفد ریاست کے دونوں حصوں کا دورہ کرے، وزیراعظم آزاد کشمیر

سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کرتار پور آنے والے پہلے بھارتی وفد کا حصہ بنیں گے جبکہ پاکستان آمد کے لیے سدھو نے بھارتی وزیر خارجہ کو 3 مرتبہ خطوط لکھے جس کے بعد انہیں شرکت کی اجازت دی گئی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل ممتاز بھارتی سیاسی و سماجی رہنما نوجوت سنگھ سدھو نے سینٹر فیصل جاوید سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں 9 نومبر کو کرتار پور میں دنیا کے سب سے بڑے گردوارے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کا اعلان کیا ۔

 نو جوت سنگھ سدھو نے گزشتہ روز  کہاکہ دربار صاحب کے افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے نہایت بے قرار ہوں جبکہ دُنیا بھر میں بسنے والے کروڑوں سکھ اپنی مقدس دھرتی کی زیارت کیلئے بیتاب ہیں۔

انہوں نےکہا کہ بابا گرونانک جی کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر دربار صاحب کا افتتاح تاریخی موقع ہے، جبکہ اِس عنایت پر ہم  حکومتِ پاکستان خصوصاً وزیراعظم عمران خان کے شکرگزار ہیں۔

مزید پڑھیں: نو جوت سنگھ سدھو کا 9 نومبر کو کرتار پور کی افتتاحی تقریب میں شرکت کا اعلان

Related Posts