اسلام آباد: ملک کے مختلف شہروں میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جارہا ہے۔ لاہور میں متعدد دکانیں سیل کردی گئیں اور درجنوں شہری گرفتار کر لیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا ایس او پیز پر گزشتہ روز سے ہی سخت عمل درآمد جاری ہے۔ شہری انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوام بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کی روک تھام کیلئے ایس او پیز کی خلاف ورزی کر رہے ہیں جس کے خلاف ایکشن لیا گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈی سی لاہور نے کہا کہ ہم نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا۔ پولیس نے درجنوں شہریوں کو حراست میں لے لیا۔
ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا کہ سماجی فاصلے اور ماسک نہ پہننے کی وجہ سے ڈائیوو بس ٹرمینل بھی سیل کردیا گیا ہے۔ انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ کورونا ایس او پیز کی سختی سے پابندی کریں۔
Strict Implementation on #COVID19 SOPs
District Administration & Police took into custody dozens of citizens on violation of Covid SOPs.#Daewoo Bus Terminal has also been sealed on the violation of social distancing & mask.@GovtofPunjabPK pic.twitter.com/LTOOSAlYHt
— Deputy Commissioner Lahore (@DCLahore) March 28, 2021
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 2 ریسٹورنٹس کو سیل کردیا گیا اور ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔ عوام کو ایس او پیز پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔
فیصل آباد کے 19 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہے۔ شہری انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کیا گیا تو شہریوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔ لاک ڈاؤن سے متاثرہ علاقوں میں کاروباری و سماجی سرگرمیاں بند رہیں گی۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل ملتان میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شہری انتظامیہ حرکت میں آگئی، 24 گھنٹوں میں 12 دکانیں اور 1 ریسٹورنٹ سیل کردیا گیا۔
ملتان میں 5 روز قبل ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر شہری انتظامیہ نے سخت ایکشن لیتے ہوئے 12 دکانوں اور 1 ریسٹورنٹ کو سیل کرنے کے ساتھ ساتھ 1 لاکھ 51 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔
مزید پڑھیں: ملتان میں ایس او پیز، 24 گھنٹوں میں 12 دکانیں اور 1 ریسٹورنٹ سیل