روس کے یوکرین پر حملے کے بعد کیف سے شہریوں کا انخلا شروع ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

روس کے یوکرین پر حملے کے بعد کیف سے شہریوں کا انخلا شروع ہوگیا
روس کے یوکرین پر حملے کے بعد کیف سے شہریوں کا انخلا شروع ہوگیا

کیف: روس کی جانب سے یوکرین کے دارالحکومت کے قریب شدید بمباری کے بعد شہریوں کا انخلا شروع ہوگیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین پر فوجی آپریشن کا اعلان کیا جس کے چند منٹ بعد ہی روس کی جانب سے یوکرین پر پہلی گولہ باری اورمیزائل حملے داغے گئے۔

ایک صحافی کا ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہنا تھاکہ اس وقت دارالحکومت کیف کی صورتحال یہ ہے کہ لوگ سڑکوں پر کم اورکیش مشینوں کے سامنے قطارمیں زیادہ کھڑے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس تمام صورتحال کے بعد یوکرین کے دارالحکومت کیف میں ایک ہنگامی سائرن بجا دیا گیا ہے جس کے بعد ایسی تصاویر بھی سامنے آ رہی ہیں جس میں ایکسپریس وے پر گاڑیوں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں اور لوگ خود ساختہ طور پر شہر چھوڑ کر جا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری تصاویر و ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ کیف کے لوگوں میں خوف و ہراس بڑھتا جارہا ہے جبکہ کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ انہیں محفوظ پناہ گاہوں اور تہہ خانوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: یوکرین میں موجود پاکستانی طلبہ جلدازجلد وطن واپس لوٹ جائیں۔ پاکستانی سفیر

رپورٹ کے مطابق ٹیلی ویژن فوٹیجز میں دیکھا گیا کہ داراحکومت میں عوام نے گلیوں میں جمع ہوکر عبادتیں بھی شروع کردیں۔

Related Posts