کورنگی کازوے پر ڈکیتی کرنے والے گروہ کے دو ارکان گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سونے کے زیورات چھیننے کی درجنوں وارداتیں کرنے والا گروہ دھرلیا گیا
سونے کے زیورات چھیننے کی درجنوں وارداتیں کرنے والا گروہ دھرلیا گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: کورنگی کازوے پر ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کے دو ارکان کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

ایس ایس پی کورنگی فیصل بشیر میمن کے مطابق کچھ روز قبل رات کے وقت کورنگی کاز وے پر مسلح ملزمان نے شہریوں کا لوٹ مار کا نشانہ بنایا تھا۔

کورنگی پولیس نے 06 ملزمان پر مشتمل گینگ کے 02 ماسٹرمائنڈ کارندوں کو بڑی حکمت عملی سے گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضہ سے 02 غیر قانونی پستول بمعہ، 02 عدد چوری شدہ موٹرسائیکل، 08 چھینے گئے موبائل فون، اور نقد رقم 10,000 برآمدکرلی گئی۔

ملزمان نے ضلع کورنگی و ضلع ملیر کی حدود میں تفریحی مقامات پر وارداتوں کا انکشاف بھی کیا ہے۔ملزمان کا سابقہ کریمینل ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے مزید وارداتوں کا انکشافات متوقع ہے۔

مزید پڑھیں؛کراچی میں کئی افراد کا ایس ایچ او اور پولیس اہلکاروں پر تشدد، وردیاں پھاڑ دی گئیں

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید انٹروگیشن کے لئے تفتیشی حکام کے سپرد کردیا گیا۔جبکہ شہر میں جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے۔

Related Posts