پی ٹی آئی صرف کراچی سے لینا جانتی ہے کچھ دینا نہیں جانتی، حافظ نعیم الرحمن

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حافظ نعیم الرحمٰن
پی ٹی آئی صرف کراچی سے لینا جانتی ہے کچھ دینا نہیں جانتی، حافظ نعیم الرحمن

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ حکومت فوج کے پیچھے نہ چھپے، صوبے میں شفاف مردم شمارائی کرائی جائے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے مردم شماری اور شہر کے موجودہ مسائل پر وزیر اعلیٰ سندھ سے انکے دفتر میں ملاقات کی، ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے صوبے بھر میں شفاف مردم شماری کروائی جائے، وفاق پیکیجز کا اعلان تو کردیتی ہے مگر لگاتی کہیں نہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کراچی والوں کو انکے حقوق سے محروم کیا جارہا ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ تین کڑور سے زائد کی آبادی والے شہر کی گنتی شفاف کی جائے، حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اجڑے کراچی کی حالت زار کو درست کرے، اور شہر کے نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کرے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے مزید کہا کہ ہم نے اپنے اٹھارہ نکات وزیر اعلیٰ سندھ کے سامنے رکھ دیئے ہیں، کراچی کے حقوق کے لئے ہماری حقوق کراچی تحریک مسلسل آگے بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کی تعمیر وترقی کی ذمہ داری سندھ حکومت کی ہے،کراچی میں ٹرانسپوٹ کا بنیادی نظام تک موجود نہیں ہے، پی ٹی آئی کی حکومت نے صرف اعلانات کیے اور مجرمانہ خاموشی اختیار کی ہوئی ہے، وفاقی حکومت کو کواچی سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

پی ٹی آئی صرف کراچی سے لینا جانتی ہے کچھ دینا نہیں جانتی۔حافظ نعیم الرحمن نے مزیدکہاکہ جماعت اسلامی جعلی مردم شماری کو قبول نہیں کرے گی، حق دو کراچی تحریک آگے بڑھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر انصاف نہ ملا تو جماعت اسلامی عوام کے ساتھ مل کر جدوجہد کرے گی۔

Related Posts