کراچی: پاکستان سپر لیگ 8 کے نویں میچ میں پشاور زلمی نے 155 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 6 وکٹ پر پورا کر کے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 4 وکٹوں سے ہرادیا۔
میچ کے آغاز میں مشکلات کا شکار ہونے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے افتخار احمد اور سرفراز احمد کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت پشاور زلمی کو جیت کیلئے 155 رنز کا ہدف دیا،پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
جواب میں پشاور زلمی کو بھی ابتدائی اوورز میں مشکلات پیش آئیں، محمد حسنین نے شاندار باؤلنگ کی اور 4 اوورز میں محض 13 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
تاہم پشاور زلمی کے رن ریٹ میں کمی نہ آئی، گلیڈی ایٹرز نے 155 رنز کا ہدف 18.3 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔
نسیم شاہ نے 19 رنز دے کر ایک جبکہ محمد نواز نے 47 رنز کے بدلے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، قیس احمد کو بھی ایک وکٹ حاصل کرنے کیلئے 41 رنز دینا پڑے۔
مزید پڑھیں:محمد عامر گروئن انجری کا شکار، ملتان سلطان کیخلاف میچ کیلئے دستیاب نہیں ہونگے
پشاور زلمی کی جانب سے جیمز نیشم 37 اور روومین پاول 36 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، محمد حارث 18، بابر اعظم 19، صائم ایوب 0، ٹام کوہلر کیڈمور 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، داسن شناکا 16 اور وہاب ریاض 10 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔