اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی نے آصف زرداری کے علاج کیلئے پرائیویٹ میڈیکل بورڈ بٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری کی صحت کو لاحق خطرات کی وجہ سے جیل حکام کو پرائیویٹ بورڈ کیلئے درخواست دیدی۔
پیپلز پارٹی کےمطابق پرائیویٹ میڈیکل بورڈ کا مطالبہ سرکاری ڈاکٹرز کی بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں کیا گیا۔سرکاری ڈاکٹرز کے بورڈ نے رپورٹ آصف زرداری کی صحت کو لاحق سنجیدہ مسائل کی نشاندہی کی۔
خط میں کہاگیاکہ خاندان اور پارٹی کے اطمینان کیلئے پرائیویٹ ڈاکٹرز اور ماہرین کا بورڈ بنایا جائے، حکومت کے بنائے بورڈ نے آصف زرداری کی صحت کے حوالے سے خطرے کا اظہار کر دیا ہے، سرکاری بورڈ کے مطابق صدر زرداری کی شریانوں میں خون کا جمنا ان کی زندگی کیلئے خطرناک ہے۔
پی پی پی کے خط کے مطابق آصف زرداری کی شوگر لیول بھی خطرناک حد تک اوپر نیچے ہو رہی ہے جس پر تشویش ہے ،شوگر لیول کا کنٹرول نہ ہونا آصف زرداری کی زندگی کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
پیپلز پارٹی نے کہاکہ سرکاری بورڈ نے جیل میں ہڈیوں کی بیماری وجہ سے مناسب بستر نہ ملنے سے پیدا مسائل کا بھی ذکر کیا ہے ، آرتھو بیڈنگ نہ ملنے کی وجہ سے آصف زرداری کی کمر کا دیرینہ مرض شدت اختیار کر گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف سروسز اسپتال سے ڈسچارج، رہائشگاہ جاتی امراء منتقل کردیا گیا