وزیر اعظم شہباز شریف گوادر میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح آج کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہباز شریف
(فوٹو: فائل)

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف آج گوادر کے دورے کے دوران گوادر پورٹ فری زون ایریا میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔وفاقی کابینہ کے وزراء کا وفد بھی وزیر اعظم کے ہمراہ بلوچستان پہنچے گا۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف گوادر میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کیلئے وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال اور وزیرِ دفاع خواجہ آصف سمیت کابینہ اراکین کے ہمراہ گوادر پہنچیں گے اور گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے اور 1.2 ایم جی ڈی واٹر ڈی سیلینیشن پلانٹ کا افتتاح کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان نے یوکرین کیلئے امدادی سامان کی دوسری کھیپ روانہ کردی

توقع کی جارہی ہے کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف گوادر کے ماہی گیروں کیلئے پیکیج کا اعلان بھی کریں گے۔ چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ منصوبوں کی افتتاحی تقریب کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ ایسٹ بے ایکسپریس وے  کی تعمیر گوادر کی بندرگاہ کو چین سے جوڑنے کیلئے ہے۔

ایسٹ بے ایکسپریس کا مقصد پورٹ، فری زون 1 اور زون 2 کو مکران کوسٹل ہائی وے (این 10) اور موٹر وے 8 (سی پیک کا مغربی روٹ) سے جوڑنا ہے تاکہ پاک چین سرحد (خنجراب) تک لاجسٹک نقل و حمل کیلئے بنیادی ربط فراہم کیا جاسکے۔

روڈ مارکنگ، کیٹ آئنز کی تنصیب، اشارے اور سمت کے نشانات کے بورڈز کی تعمیر اور کمیروں کی تنصیب کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ گوادر پورٹ اتھارٹی نے پہلے ہی کامیابی سے اپنا ٹیسٹ رن مکمل کر لیا ہے۔ منصوبے کے تحت 1300افراد کو ملازمتیں ملیں۔

کم و بیش ایک ایکڑ پر محیط ڈی سیلینیشن پلانٹ کو چین کی جانب سے فراہم کی گئی 2 ارب روپے کی گرانٹ سے تعمیر کیا جارہا ہے جس کا مقصد پینے کے پانی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانا ہے۔ پلانٹ کی تکمیل کا عرصہ 12 ماہ رکھا گیا ہے۔ 

Related Posts