وزیراعظم عمران خان کادورہ امریکا،اہم شخصیات سے ملاقاتیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم عمران خان کادورہ امریکا،اہم شخصیات سے ملاقاتیں
وزیراعظم عمران خان کادورہ امریکا،اہم شخصیات سے ملاقاتیں

نیویارک: وزیراعظم عمران خان سے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکریٹری جنرل کومی نائیڈو اور افغانستان کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی اہم ملاقات ہوئی جس میں مقبوضہ کشمیر سمیت خطے میں امن و امان کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان  امریکا کے دورے پر موجود ہیں جہاں وہ 23 ستمبر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے اور 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ 

وزیراعظم عمران خان سے سیکریٹری جنرل ایمنسٹی انٹرنیشنل کومی نائیڈو کی ملاقات ہوئی، وزیراعظم نے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اجاگر کرنے پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کے کردار کوسراہتےہوئے کہا کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی کاوشوں سے دنیا کو کشمیری عوام کی مشکلات کا علم ہوا۔

اس موقع پر کومی نایڈو نے مقبوضہ کشمیر کی وکالت کے حوالے سے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی کوششوں سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا، سیکریٹری جنرل نے ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق ادارے کے کام کے حوالے سے بھی وزیراعظم کو تفصیلات بتائیں، جنری سیکریٹری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی تنظیموں کوعوام تک رسائی نہیں دی جارہی اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق تنظیموں کے کام میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب  وزیراعظم کی امریکی خصوصی نمائندہ زلمے خلیل زاد کےساتھ ملاقات میں افغانستان میں امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی بھی موجود تھیں۔

 اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے افغان طالبان سمیت تمام فریقین کو ایک میز پر اکٹھا کیا۔ پاکستان امن عمل کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔ امید ہے فریقین کے درمیان مذاکرات جلد بحال ہو جائیں گے۔ زلمے خلیل زاد نے افغان عمل کی کامیابی کے لیے پاکستان کے اقدامات کو سراہا۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کشمیر اسٹڈی گروپ کے بانی فاروق کتھواری سے ملاقات ہوئی تھی جس میں وزیراعظم نے کشمیر اسٹڈی گروپ کے بانی پر زور دیا کہ وہ عالمی برادری کے سامنے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کو بے نقاب کریں۔

Related Posts