مکران کوسٹل ہائی وے پر پسنی سے کراچی جانے والی مسافر بس کو پیش آ نے والے خوفناک حادثے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 11 زخمی ہو گئے ہیں۔
بلوچستان لیویز فورس کے مطابق حادثہ ٹائر برسٹ ہونے کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں مسافر بس کھائی میں گر گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کا عملہ اور لیویز فورس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی میتوں اور زخمیوں کو پاک نیوی ہسپتال اورماڑہ منتقل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مولانااپنی ڈوبتی سیاست بچارہےہیں،دھرنے سےپریشانی نہیں،عمران خان
دور افتادہ مقام ہونے کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا رہا، تاہم پاک نیوی ہسپتال میں خواتین اور بچوں سمیت تمام زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ بعض زخمیوں اور لاشوں کو ضروری کارروائی اور طبی امداد کے لیے اوتھل ڈسٹرکٹ ہسپتال بھی منتقل کیا گیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل اسکردو سے پنڈی جانے والی کوچ بابوسر ٹاپ کے مقام پر بےقابو ہوکر چٹان سے ٹکراگئی جس کےنتیجے میں 27افرادجاں بحق ہوگئے جن میں پاک فوج کے 10جوان بھی شامل تھے۔
مسافرکوچ چلاس کے قریب بابوسر ٹاپ اورگیتی داس کے درمیان سڑک کنارے موجود چٹان سے ٹکرا کر الٹ گئی، حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 27 افراد جاں بحق ہوئے جن میں سے 10 کا تعلق پاک فوج سےتھا جبکہ 12 افرادشدیدزخمی تھے۔
مزید پڑھیں: بابو سر ٹاپ بس حادثہ، پاک فوج کے10 جوانوں سمیت 27افراد جاں بحق