اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت خطے کے امن کو داؤ پرلگانا چاہتا ہے، نریندرمودی کی ہریانہ میں تقریرسندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے،بھارت فالزفلیگ آپریشن کی تلاش میں ہے، بھارت بے نقاب ہورہا ہے، بھارتی الزام تراشی پردنیا کونوٹس لینا چاہیے۔
ایک انٹرویومیں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے اوآئی سی کو مسئلہ کشمیرپریکجا کیا، بھارت کی ساکھ دنیا میں متاثر ہورہی ہے، نریندرمودی کی ہریانہ میں تقریرسندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت آبی جارحیت کی طرف بڑھ رہا ہے جبکہ مقبوضہ کشمیرکے حالات معمول پرہونے کا بھارتی بیانیہ بھی پٹ گیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت خطے کے امن کو داؤپرلگانا چاہتا ہے، بھارت بے نقاب ہورہا ہے، بھارتی الزام تراشی پردنیا کونوٹس لینا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی میڈیا اور سفارتکاروں کا لائن آف کنٹرول کا دورہ، بھارتی بیانیہ بے نقاب