پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں پاکستان آرمی کا کسی کیمپ کا وجود نہیں، جبکہ بھارت کی طرف سے ایسے تین کیمپوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ جھوٹا اور افسوس ناک ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کی طرف سے کیے گئے دعوے کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔ کوئی کیمپ نہیں تو کارروائی کا سوال ہی پید انہیں ہوتا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان آج دوپہر ایک روزہ سرکاری دورے پر کراچی پہنچیں گے
ترجمان پاک فوج نے بھارت کے جھوٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے آرمی چیف کا عہدہ اہم ہے اور عسکری قیادت کے ایسے دعووں سے خطے کو خطرات لاحق ہیں۔
میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ہم بھارتی سفارت خانے کو دعوت دیتے ہیں کہ خود آئیں اور غیر ملکی میڈیا کو بھی ساتھ لائیں۔ اپنے آرمی چیف کا دعویٰ ثابت کریں، سچ ہے تو پاکستان سمیت پوری دنیا تسلیم کرے گی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آرمی چیف کے ساتھ ساتھ بھارت کے فوجی افسران کی طرف سے بھی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیاجا رہا ہے۔ سینئر بھارتی فوجی پلوامہ حملے کے بعد سے مسلسل جھوٹے دعووں میں مصروف ہیں۔ یہ فوجی اخلاقیات اور مفاد پرست عناصر کو تقویت دینے کے مترادف ہے جس سے گریز ضروری ہے۔
The propensity of false claims by senior Indian military leadership especially since Pulwama incident is detrimental to peace in the region. Such false claims by Indian Army are being made to suit vested domestic interests. This is against professional military ethos.2/2.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) October 20, 2019
یاد رہے کہ اس سے قبل بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر مسلسل بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے جوان اور شہریوں کے زخمی ہونے کے واقعے پر پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا ۔
پاکستان نے بھارت کی جانب سے گزشتہ روز کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کے باعث 5 پاکستانی شہری اور ایک فوجی شہید ہونے پر بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیااور احتجاجی مراسلہ تھمادیا۔
مزید پڑھیں: ایل اوسی پراشتعال انگیزیاں،بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی