ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کوجان کی حفاظت کے لیے باہرجاناچاہیے، عدالت نے انہیں 8ہفتے کی ضمانت دی ہے، دعاگو ہیں اللہ تعالیٰ نوازشریف کو صحت دے۔
وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی حالت تشویش ناک ہے،ان کو علاج کے لیے باہر جاناچاہیے ، حکومت نے ان کےباہرجانےمیں کوئی رکاوٹ پیدانہیں کی بلکہ انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کی ہیں۔
شاہ محمود کا کہنا تھا کہ نواز شریف جہاں چاہیں علاج کراسکتےہیں، ہم ان کی صحت کیلئےدعاگوہیں، ہم چاہتے ہیں نواز شریف صحت یاب ہو کر آئیں اور سیاست شروع کریں، اگر بلاول بھٹو کو شکوہ ہے تو وہ بھی اپنے والد آصف زرداری کی بیماری کے ٹھوس ثبوت دیں۔
مزید پڑھیں: نوازشریف کانام ای سی ایل سے نہ نکالاجاسکا، پیرکوبیرون ملک روانگی متوقع