تحریکِ عدم اعتماد، ایم کیو ایم اور اپوزیشن کا معاہدہ، اعلان آج کیا جائے گا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحریکِ عدم اعتماد، ایم کیو ایم اور اپوزیشن کا معاہدہ، اعلان آج کیا جائے گا
تحریکِ عدم اعتماد، ایم کیو ایم اور اپوزیشن کا معاہدہ، اعلان آج کیا جائے گا

کراچی: وزیر اعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر حکمراں سیاسی جماعت پی ٹی آئی کی حلیف ایم کیو ایم (پاکستان) اور اپوزیشن کے مابین معاہدہ حتمی مراحل میں داخل ہوگیا جس کا اعلان آج کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کا جھکاؤ اپوزیشن کی جانب سے تحریکِ عدم اعتماد پیش کیے جانے کے بعد سے ہی حزبِ اختلاف کی طرف نظر آتا ہے۔ اپوزیشن وفد نے گزشتہ روز پارلیمنٹ لاجز میں ایم کیو ایم قائدین سے اہم ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں:

اپوزیشن ناکام ہو چکی ہے، سیاسی میدان میں ان کا مقابلہ کریں گے، شہباز گل

اپوزیشن وفد میں پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، سابق صدر آصف زرداری، چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری اور قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی و صدر ن لیگ شہباز شریف شریک تھے۔ آج معاہدے کے متعلق ایم کیو ایم مشترکہ پریس کانفرنس کریگی۔

مشترکہ پریس کانفرنس آج شام 4 بجے ہوگی جس میں اپوزیشن کا ساتھ دینے کا حتمی اعلان اور معاہدے کی تفصیلات سامنے آئیں گی۔واضح رہے کہ اپوزیشن کے جاتے ہی حکومتی وفد نے بھی متحدہ رہنماؤں سے ملاقات کی۔

وزیرِ دفاع پرویز خٹک اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ایم کیو ایم وفد تک وزیر اعظم کا پیغام پہنچایا۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ ایم کیو ایم سوچ سمجھ کر فیصلہ کرے گی۔ ہم ایم کیو ایم کی کال کا انتظار کریں گے۔ 

Related Posts