سیلاب کی تباہ کاریوں سے 9 سو سے زائد افراد جاں بحق ہوئے، شیری رحمن

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیلاب کی تباہ کاریوں سے 9 سو سے زائد افراد جاں بحق ہوئے، شیری رحمن
سیلاب کی تباہ کاریوں سے 9 سو سے زائد افراد جاں بحق ہوئے، شیری رحمن

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں میں 9 سو سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

وفاقی وزیر شیری رحمن نے اپنے بیان میں کہاکہ ملک کا کوئی ایس حصہ نہیں جو بارشوں اور سیلاب کی زد میں نا ہو، افسوس ہے کہ اس صورتحال کے باوجود خیبر پختون اور پنجاب میں سیلاب زدگان کی مدد کے بجائے عمران خان نے گزشتہ روز ہری پور میں جلسہ کیا۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ بارشوں اور سیلاب سے کے پی میں 169 اور پنجاب میں 164 لوگ جاں بحق ہوئے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان کے پی اور پنجاب میں سیلاب زدگان کی جان و مال بچانے کے بجائے اپنی سیاست بچانے میں لگے ہوئے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ کیا عمران خان کو پورے ملک میں سیلاب نظر نہیں آ رہا؟،ایک طرف پورا ملک ڈوب رہا، کروڑوں لوگ متاثر ہوئے ہیں دوسری طرف عمران خان لوگوں کو کہہ رہے کہ ”آخری کال‘ کیلئے تیار رہیں،پہلے کہتے تھے آخری گیند تک کھیلوں گا اب کہہ رہے آخری کال دونگا۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ احتجاج کے لئے عوام کا سمندر نکالنے کا اعلان کرنے والے کو لاکھوں بے گھر سیلاب متاثرین نظر نہیں آ رہے؟،پورا ملک ڈوب جائے ان کو صرف اپنی سیاست بچانی ہے۔

مزید پڑھیں:عمران خان کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کا فیصلہ

وفاقی وزیر نے سوال کیاکہ کیا یہ احتجاج اور مظاہروں کا وقت ہے؟ اپنی سیاست کی فکر کرنے کے بجائے عمران خان کو سیلاب زدگان کی فکر کرنی چاہیے،جلسوں کے بجائے سیلاب زدگان کی مدد کرنی چاہیے۔

Related Posts