شوبز انڈسٹری کے خوبرو اداکار بلال عباس بہت جلد نئے ڈرامے میں جلوہ گر ہونگے۔
حال ہی میں بلال عباس نے انسٹاگرام پر اپنے نئے پراجیکٹ کا اعلان کیا ہے، انسٹا اسٹوری کے مطابق نئے ڈرامے کا نام ‘عشق مرشد’ ہے جس کے ہدایت کاری فاروق رند ہیں جبکہ ڈرامہ ہم ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔
اسٹوری میں بلال عباس نے اداکارہ درفشاں سلیم کو ٹیگ کیا ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اداکارہ بھی اس پراجیکٹ کا حصہ ہیں۔
خواتین کسی کو یہ اجازت نہ دیں کہ وہ آپ کوچپ کروا سکے، سشمیتا سین
خان نے 2020 کا آغاز کامیڈی ڈرامہ پیار کے صدقے میں ایک کم گولیکن ریاضی کے ذہین کے کردار سے کیا، جس میں اُن کے ساتھ یمنیٰ زیدی نظر آئی تھیں۔ ان کی کارکردگی کو عوام اور ناقدین کی طرف سے بڑے پیمانے پر سراہا گیا۔
دسمبر 2020 میں، انہیں برطانیہ کے میگزین ایسٹرن آئی نے “ٹاپ 50 ایشیائی مشہور شخصیات” میں سے ایک کے طور پر منتخب کیا اس فہرست میں اُن کا نمبر 28 واں تھا۔