اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی پولیس اپنی پستی کی حدوں کو چھو رہی ہے اور ظلم و بربریت کی نئی مثالیں قائم کررہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان کاکہنا تھا کہ سفاک مودی سرکار کے مسلم کش ایجنڈے کے تحت ہندوستان میں مسلمانوں کا قتل عام جاری ہے، بھارتی پولیس اپنی پستی کی حدوں کو چھو رہی ہے اور ظلم و بربریت کی نئی مثالیں قائم کررہی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے بھارتی میڈیا کی ایک خبر بھی شیئرکی جس میں بتایا گیا ہے کہ اترپردیش کی پولیس نے 6 سال قبل انتقال کرجانے والے مسلمان شخص اور 93 سالہ بزرگ شہری کا نام بھی امن و امان میں خلل ڈالنے والے افراد کی فہرست میں شامل کردیا۔
سفاک مودی سرکار کے مسلم کش ایجنڈے کے تحت ہندوستان میں مسلمانوں کا قتل عام جاری ہے اور بھارتی پولیس بربریت کی نئی مثالیں قائم کررہی ہے۔
https://t.co/BRI9LRHMX3— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 4, 2020