اسلام آباد :چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تعیناتی کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن میں کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پر بات چیت جاری ہے ، جلد معاہدے کاامکان ہے ۔
ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرری کے لیے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان جلد معاملہ طے پانے کی امید ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی معاملے کے حل کے لیے کوششیں جاری ہیں اور پارلیمانی کمیٹی کے پیر کو ہونے والے اجلاس میں معاملہ طے پانے کے امکانات ہیں۔
ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر اور سندھ و بلوچستان کے ارکان کی تعیناتی کے لیے ’کچھ لو، کچھ دو‘ پر بات چیت کا سلسلہ جاری ہے، چیف الیکشن کمشنر کی نامزدگی حکومت جبکہ 2 ارکان کی اپوزیشن کو دینے پر غور کیا جارہا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیردفاع پرویز خٹک نے کہا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری پر ‘لو دو نہیں کر رہے، جو بہترین ہوگا اس کا انتخاب ہوگا۔
مزیدپڑھیں: کرپشن کی وجہ سے پیپلز پارٹی اور بھٹو کا نظریہ دفن ہوچکا ہے، فردوس عاشق اعوان