نمرتا شیروڈکر کا ماں کے دودھ کے بینک کا افتتاح، نوزائیدہ بچوں کیلئے امید کی کرن

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Namrata Shirodkar inaugurates mother's milk bank
Movie Sarkar News

وجے واڑہ: سابق مس انڈیا اور مشہور اداکارہ نمرتا شیروڈکر نے ریاست آندھرا پردیش کے ضلع کرشنا کے سب سے بڑا شہروجے واڑہ میں ماں کے دودھ کے پہلے بینک کا افتتاح کیا۔

یہ فلاحی منصوبہ آندھرا اسپتال میں قائم کیا گیا ہے اور اسے روٹری انٹرنیشنل کے تعاون سے ممکن بنایا گیا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نمرتا شیروڈکر نے اس سہولت کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ بہت سے نوزائیدہ بچے ماں کے دودھ کی عدم دستیابی کی وجہ سے غذائی قلت اور دیگر طبی مسائل کا شکار ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے اس منصوبے کے معماروں کا شکریہ ادا کیا اور اسے نوزائیدہ بچوں کی بقا اور نشوونما میں ایک اہم قدم قرار دیا۔

طبی ماہرین کے مطابق ماں کا دودھ نوزائیدہ بچوں کے لیے ایک مکمل غذا ہے جو قوت مدافعت بڑھاتا، بیماریوں سے بچاتا اور صحت مند نشوونما میں مدد دیتا ہے۔

کئی مائیں مختلف وجوہات کی بنا پر اپنے بچوں کو دودھ پلانے سے قاصر ہوتی ہیں۔ اس خلا کو پُر کرنے کے لیے دنیا بھر میں ماں کے دودھ کے بینک قائم کیے جا رہے ہیں، جہاں صحت مند مائیں اضافی دودھ عطیہ کرتی ہیں تاکہ وہ نوزائیدہ بچوں تک پہنچایا جا سکے۔

 

تقریب میں آندھرا اسپتال کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر رمانا مورتی نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا ادارہ صحت عامہ کی بہتری کے لیے متعدد منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ آندھرا اسپتال مہیش بابو فاؤنڈیشن کے اشتراک سے خواتین میں بچہ دانی کے کینسر سے بچاؤ کے لیے ایک ویکسین پر بھی تحقیق کر رہا ہے، جو خواتین کی صحت کے لیے ایک انقلابی اقدام ثابت ہو سکتا ہے۔

یہ منصوبہ وجے واڑہ سمیت پورے بھارت میں نوزائیدہ بچوں کی صحت کے تحفظ کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ مستقبل میں مزید ایسے اقدامات کیے جائیں گے۔

Related Posts