وفاقی حکومت ملک میں عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے، پیر31 مارچ سےبدھ دو اپریل تک چھٹیاں ہونگی۔
کابینہ ڈویژن نے سرکاری طور پر عید کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے دعویٰ کیا تھا کہ ماہ شوال (عید الفطر) کے چاند کی پیدائش 29 مارچ کو 3 بج کر 58 منٹ پر ہوگی جبکہ 30 مارچ اور 29 رمضان کو رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔
اجلاس کے وقت چاند کی عمر 27 گھنٹے ہوگی اور ماہ شوال کا چاند آسانی سے دیکھا جاسکے گا، غروب آفتاب اور غروب قمر کے درمیان تقریباً ایک گھنٹے کا فرق ہے، چاند ایک گھنٹے تک دیکھا جا سکے گا۔
29 رمضان کو چاند نظر آنے کی صورت میں اس سال رمضان المبارک کے روزے 30 کے بجائے 29 ہونے کا امکان ہے۔