پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز: کرکٹ کا پہلا میچ آج سے شروع ہو رہا ہے، ٹیمیں تیار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز: کرکٹ کا پہلا میچ آج سے شروع ہو رہا ہے، ٹیمیں تیار
پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز: کرکٹ کا پہلا میچ آج سے شروع ہو رہا ہے، ٹیمیں تیار

قومی کرکٹ ٹیم آج ہوم گراؤنڈ میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا آغاز راولپنڈی میں اپنے پہلے میچ سے کرے گی جبکہ دونوں جانب سے کھلاڑی شاندار کھیل پیش کرنے کے لیے تیار ہیں۔

پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز مجموعی طور پر 2 میچز پر مشتمل ہے جس کا پہلا میچ آج سے 15 دسمبر تک جاری رہے گا۔ ٹیسٹ کرکٹ فارمیٹ کے مطابق دونوں ٹیمیں مقابلے کے دوران دو دو اننگز کا کھیل پیش کریں گی۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف کم از کم 10 سال کے طویل عرصے کے بعد پہلا میچ کھیل رہی ہے جبکہ ہوم گراؤنڈ پر شائقینِ پاکستان کو قومی ٹیم سے جیت کی قوی امیدیں ہیں۔

راولپنڈی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں آسمان پر بادل منڈلا رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آج بارش کا امکان نہیں، تاہم اگلے روز بارش ہوسکتی ہے جس کے باعث میچ متاثر ہونے کے قوی امکانات ہیں۔

پانچ روزہ میچ کے تیسرے اور چوتھے روز بھی محکمہ موسمیات نے بارش کی پیش گوئی کی ہے جو میچ کا کھیل محدود کرنے کا باعث بن سکتی ہے۔ 

یاد رہے کہ  پاکستان کی 16 رکنی ٹیسٹ ٹیم میں فواد عالم کی واپسی ہوئی ہے اور وہ اظہر علی کی قیادت میں قومی ٹیم میں کارکردگی دکھاتے نظر آئیں گے۔

میزبان ٹیم میں اظہر علی (کپتان)، فواد عالم، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، بابر اعظم، عابد علی، اسد شفیق، حارث سہیل، امام الحق، عمران خان، کاشف بھٹی، محمد عباس، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، یاسر شاہ اور عثمان شنواری شامل ہیں۔

دوسری جانب سری لنکا اسکواڈ میں دیموتھ کارونارتنے (کپتان)، اوشہادا فرنینڈو، کوسل مینڈس، انجیلو میتھیوس، دنیشن چندیمل، کوسل پریرا، لاہیرو تھریمانے، دھانن جایا ڈی سلوا، نروشن ڈکویلا، دلرووان پریرا، لستھ امبلڈینیا، لاہیرو کمارا، وشوا فرنینڈو، کاسن راجیتھا اور لکشن سنکدن جبکہ آخری ٹیسٹ کیلئے متبادل کھلاڑی آسیتھا فرنینڈو شامل ہیں ۔

مزید پڑھیں: دس سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی

Related Posts