پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز: مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز: مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا
پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز: مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ راولپنڈی میں ہونے والے مقابلے میں قومی کرکٹ ٹیم کو پہلے باؤلنگ کرنا ہوگی۔ 

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی اور سری لنکن کیپٹن کرونا رتنے کے درمیان ٹاس میں کامیابی مہمان ٹیم کا مقدر بنی جس کے بعد کرونا رتنے نے بیٹنگ کا فیصلہ سنایا۔

سری لنکن کپتان کرونا رتنے نے کمنٹیٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بیٹنگ کا فیصلہ اس لیے کیا ہے کیونکہ یہ پچ بیٹسمین کے لیے اچھی ہے، اس پر اچھا اسکور کیا جاسکتا ہے۔

کپتان کرونا رتنے نے کہا کہ سری لنکا کے بیٹسمین ایسی پچ پر شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرسکتے ہیں۔ ہمارے کھلاڑی ایسی پچز پر کھیلنے کے عادی ہیں۔ 

یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم آج ہوم گراؤنڈ میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا آغاز راولپنڈی میں اپنے پہلے میچ سے کرے گی جبکہ دونوں جانب سے کھلاڑی شاندار کھیل پیش کرنے کے لیے تیار ہیں۔

پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز مجموعی طور پر 2 میچز پر مشتمل ہے جس کا پہلا میچ آج سے 15 دسمبر تک جاری رہے گا۔ ٹیسٹ کرکٹ فارمیٹ کے مطابق دونوں ٹیمیں مقابلے کے دوران دو دو اننگز کا کھیل پیش کریں گی۔

مزید پڑھیں: پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز: کرکٹ کا پہلا میچ آج سے شروع 

Related Posts