2019ء میں وزیر اعظم سمیت ارکان اسمبلی نے کتنا ٹیکس ادا کیا؟ ایف بی آر نے تفصیلات جاری کردیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

2019ء میں وزیر اعظم سمیت ارکان اسمبلی نے کتنا ٹیکس ادا کیا؟ ایف بی آر نے تفصیلات جاری کردیں
2019ء میں وزیر اعظم سمیت ارکان اسمبلی نے کتنا ٹیکس ادا کیا؟ ایف بی آر نے تفصیلات جاری کردیں

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے سال 2019 میں 98 لاکھ 54 ہزار نو سو انسٹھ روپے ٹیکس دیا، قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے 71 لاکھ پانچ ہزار، سابق صدر آصف علی زرداری نے 22 لاکھ آٹھارہ ہزار،،بلاول بھٹو نے5 لاکھ پینتیس ہزارروپے ٹیکس جمع کروایا، ایف بی آر نے تفصیلات جاری کردیں۔

پیر کو ایف بی آر کی طرف سے ٹیکس سال 2019 میں وزیراعظم عمران خان نے اٹھانوے لاکھ چوون ہزار نو سو انسٹھ روپے ٹیکس دیا۔وزیراعظم کی آمدن کا اندازہ تین کروڑ نواسی لاکھ روپے لگایا گیا۔وزیر اعظم کی ٹیکس سال 2019 میں 82 لاکھ 81 ہزار830 سو روپے کی پریزمٹو آمدنی اور 23 لاکھ 64 ہزار150 روپے کی زرعی آمدنی ظاہر کی گئی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی قابل ٹیکس آمدن ساڑھے تین کروڑ ہے،انہوں نے دوہزار انیس میں اکہتر لاکھ پانچ ہزار روپے ٹیکس جمع کرایا،اٹھائیس کروڑ سے زائد آمدنی رکھنے والے آصف علی زرداری نے بائیس لاکھ اٹھارہ ہزار ٹیکس دیا، چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی کل آمدنی تین کروڑ اسی لاکھ روپے ہے۔

انہوں نے پانچ لاکھ پینتیس ہزارروپے ٹیکس جمع کروایا۔ دیگر سیاستدانوں میں شاہدخاقان عباسی نے48لاکھ 71 ہزار277 روپے، وزیرخزانہ شوکت ترین نے 2 کروڑ 66 لاکھ 27 ہزار 737 روپے، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے 8 لاکھ 51 ہزار 955 روپے اور پی ٹی آئی کے نجیب ہارون نے 14 کروڑ 7 لاکھ 49 ہزار روپے ٹیکس دیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 19 لاکھ 21 ہزار 914 روپے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے 66 ہزار 258 روپے، سابق وزیراعلیٰ جام کمال نے ایک کروڑ 17 لاکھ 50 ہزار 799 روپے، موجودہ وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو نے 10 لاکھ 61 ہزار 777 روپے اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صرف 2 ہزارروپے ٹیکس دیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے 5 لاکھ 55 ہزار 794 روپے، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ایک کروڑ 39 لاکھ 9 ہزار327 روپے، وفاقی وزیر اسد عمر نے 42 لاکھ 72 ہزار 426 روپے، وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے ایک لاکھ 36 ہزار 808 روپے، وزیر مملکت فرخ حبیب نے 4 لاکھ 5 ہزار 477 روپے، وفاقی وزیر مراد سعید نے 86 ہزار 606 روپے ٹیکس دیا۔

سینیٹر رضا ربانی نے ایک کروڑ 55 لاکھ 5 ہزار 493 روپے، سینیٹر طلحہ محمود نے 3 کروڑ 22 لاکھ 80 ہزار 549 روپے، اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالٰہی نے 9 لاکھ 32 ہزار 835 روپے اور وفاقی وزیرعلی زیدی نے10 لاکھ 47 ہزار 808 روپے ٹیکس دیا۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے مالی اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرنے والے پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی کے ارکان کو آخری موقع دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے 331 ارکان نے تاحال تفصیلات جمع نہیں کرائیں، 15 جنوری تک اثاثوں کی تفصیلات موصول نہ ہوئیں تو رکنیت معطل کر دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کا تنازع سفارتی طریقے سے حل کیا جائے گا، شاہ محمود قریشی

الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ کے 17، قومی اسمبلی کے 102، پنجاب اسمبلی کے 127، سندھ اسمبلی کے 31، خیبرپختونخوا اسمبلی کے 40 اور بلوچستان اسمبلی کے 14 ارکان نے تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔

Related Posts