وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نیب میں پیشی سے پھر معذرت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1ہزار 91 نئے کیسز رپورٹ، 16 مزید مریض انتقال کرگئے
سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1ہزار 91 نئے کیسز رپورٹ، 16 مزید مریض انتقال کرگئے

جعلی اکاؤنٹس کیس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے منگل کوقومی احتساب بیورو(نیب) کے سامنےایک بار پھر پیشی سے معذرت کرلی۔

وزیراعلیٰ سندھ دوسری بار نیب کے سامنے پیش نہیں ہوں گے، وزیر اعلی ٰسندھ نے نیب کو خط لکھ کر اس حوالے سے آگاہ کردیا ہے، نیب راولپنڈی کے نام خط میں مراد علی شاہ نے کہا کہ 24 ستمبر کی طلبی مختصر وقت میں ممکن نہیں لہذا نئی تاریخ دی جائے۔

نیب حکام نے بھی خط موصول ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ اس سے قبل بھی نیب نے وزیراعلیٰ سندھ کو طلب کیا تھا تاہم وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔

نیب مراد علی شاہ کے خلاف متعدد مقدمات میں تفتیش کر رہا ہے اور انہیں 24 ستمبر کو سوال و جواب کے لیے طلب کیا گیا تھا۔

نیب مراد علی شاہ سے اومنی گروپ کیس، جعلی اکاؤنٹ کیس، ٹھٹھہ اور دادو میں شوگر ملز سے متعلق معاملات میں تفتیش کر رہا ہے۔

Related Posts