ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور آج اہم پریس کانفرنس کریں گے
ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور آج راولپنڈی میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے جس میں ملک کی سلامتی کی صورتحال پر میڈیا نمائندگان کو بریفنگ دی جائے گی۔

ڈائریکٹر جنرل  شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر)  میجر جنرل آصف غفور پریس کانفرنس میں میڈیا نمائندگان کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال، پاک بھارت کشیدگی اور گزشتہ روز کی کور کمانڈرز کانفرنس پر بریفنگ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت اور فوج نے کشمیر کے معاملے پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔ آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں گزشتہ روز 7 گھنٹے جاری رہنے والی کور کمانڈرز کانفرنس کے دوران اہم پیشہ ورانہ امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

کور کمانڈرز کانفرنس کے دوران ملک کی داخلی سلامتی صورتحال پر مشاورت اور گفتگو کی گئی جس کے دوران سرحد پر درپیش چیلنجز پر بھی سیر حاصل گفت و شنید ہوئی۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے تمام اہلِ وطن کو سردی کے سخت موسم کے دوران بنجاروں کے لیے سخاوت کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پردو روز قبل  اپنے پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ سردی بنجاروں کے لیے شدید مشکلات کا باعث ہوتی ہے جو زندگی کے بچاؤ کے لیے سخت جدوجہد کرتے ہیں۔

 میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بنجارے انفرادی و اجتماعی طور پر معاشی مشکلات کا شکار ہوتے ہیں جس کے باعث آپ کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان کی یہ کوشش بلا وجہ نہیں ہوتی۔

مزید پڑھیں:  بنجاروں کے لیے سخاوت کا مظاہرہ کریں۔ڈی جی آئی ایس پی آر

Related Posts